کروڑوں دلوں کی دھڑکن’’نوتن‘‘ کی 81 ویں سالگرہ پر گوگل نے گوگل نے ڈوڈل ان کے نام کردیا

اتوار 4 جون 2017 14:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری پر ماضی میں راج کرنے والی فطری اداکارہ نوتن کی 81 ویں سالگرہ پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گوگل نے آج کا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

ماضی میں کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ نوتن 4 جون 1936 کو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئیں‘ ان کا پورا نام نوتن سمرتھ تھا تاہم وہ فلموں میں صرف نوتن کے نام سے مشہور ہوئیں۔

1950 میں محض 14 برس کی عمر میں اپنی والدہ شوبھنا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہماری بیٹی‘ سے نوتن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر 1952 میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے والی نوتن نے فلم ’پیئنگ گیسٹ‘ میں اداکار دیو آنند کے ساتھ یاد گار کردار نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، 1960 میں نوتن کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارائوں میں کیا جانے لگا۔
وقت اشاعت : 04/06/2017 - 14:00:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :