میں نے کبھی بھی اپنا نام تبدیل نہیں کروایا ہے، میرا نام شروع سے پریتی زنٹا ہی ہے، اداکارہ کی وضاحت

ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:30

میں نے کبھی بھی اپنا نام تبدیل نہیں کروایا ہے، میرا نام شروع سے پریتی زنٹا ہی ہے، اداکارہ کی وضاحت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2023ء) بالی ووڈ کی معروف و خوبرو اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ تے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنا نام تبدیل نہیں کروایا ہے، میرا نام شروع سے پریتی زنٹا ہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہی ہوں کیونکہ انٹرنیٹ، گوگل، وکی پیڈیا پر ہر جگہ یہ لکھا ہوا ہے کہ میرا نام پریتی زنٹا نہیں بلکہ پریتم سنگھ زنٹا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنا نام تبدیل نہیں کروایا ہے، میرا نام شروع سے پریتی زنٹا ہی ہے لیکن یہ میرے علم میں نہیں ہے کہ گوگل یا ویکی پیڈیا پر ایسا کیوں لکھا ہے کہ میرا نام پریتم سنگھ زنٹا ہے یا پہلے کبھی تھا، یا پھر میں نے اپنا نام تبدیل کر کے پریتی زنٹا رکھ لیا ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے۔پریتی زنٹا نے بتایا کہ میں نے شادی کے بعد اپنے نام میں جی حرف کا اضافہ کیا ہے، کیونکہ میرے شوہر کا نام گڈانف (Goodenough) ہے تو میں نے پورے نام کا اضافہ کرنے کی بجائے صرف پہلے حرف جی کا اضافہ کیا ہے لیکن میرا اصل نام ہمیشہ سے پریتی زنٹا تھا اور رہے گا۔
وقت اشاعت : 16/12/2023 - 13:30:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :