بالی ووڈ کے نامور اداکاراندر کمار ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

سلمان خان کے گہرے دوست تھے عمر 43 برس تھی ، کافی عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے

جمعہ 28 جولائی 2017 19:47

بالی ووڈ کے نامور اداکاراندر کمار ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) بالی ووڈ کے نامور اداکار اور سلمان خان کے گہرے دوست اندر کمار ہارٹ اٹیک کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اندر کمار گزشتہ کافی عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے ، گزشتہ رات وہ ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے کہ انہوں نے دل میں شدید تکلیف کی شکایت کی جس کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

(جاری ہے)

اندر کمار کا شمار 90 کی دہائی کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے 20 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، بالی ووڈ میں سلمان خان اور اندر کمار کی دوستی کے چرچے مشہور تھے، دونوں میں اتنی گہری دوستی تھی کہ سلمان اپنی فلم میں اندر کو ضرور شامل کرتے تھے، دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں تم کو بھول نہ پائیں گے، وانٹیڈ، یہ دوریاں اور کہیں پیار نہ ہوجائے شامل ہیں۔اندر کمار کی اتنی کم عمر میں موت کے باعث پوری بھارتی انڈسٹری گہرے صدمے کا شکار ہے ، دوسری جانب فلمی شخصیات نے اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم نگری کیلئے بڑانقصان قرار دیا ہے۔اداکار کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 28/07/2017 - 19:47:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :