فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

کترینہ کیف ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے بعد آسٹریا سے واپس آگئیں

پیر 27 مارچ 2017 11:36

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) بالی ووڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی‘ فلم میں دبنگ خان مرکزی کردار ادا کریں گی-کترینہ کیف ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے بعد آسٹریا سے واپس آگئیں، کترینہ ان دنوں بالی وڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مصروف ہیں۔

کترینہ کیف آسٹریا سے واپس لوٹ آئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ فلم ٹائیگر زندہ ہے کے گانے کی ریکارڈنگ کے سلسلہ میں آسٹریا گئی تھیں۔ ان کے ساتھ فلم میں دبنگ خان مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں اداکاروں نے فلم ایک تھا ٹائیگر میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ قطرینہ آسٹریا میں ایک رومانوی گانے کی عکسبندی کیلئے گئی تھیں۔ آسٹریا میں ان کا قیام 12 روز پر محیط تھا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول، مہیش بابو اور سندیپ شامل ہیں۔ فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 11:36:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :