صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت اللہ کے مابین علیحدگی کی خبریں ; صنم بلوچ کے ترجمان نے وضاحت کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 اپریل 2018 16:40

صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت اللہ کے مابین علیحدگی کی خبریں ; صنم بلوچ کے ترجمان نے وضاحت کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اپریل 2018ء): آج صبح سوشل میڈیا پر ایک معروف ویب سائٹ نے پاکستان کی خوبرو اداکارہ صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبد اللہ فرحت اللہ کے مابین علیحدگی کی خبر دی جس نے صنم بلوچ اور اس جوڑی کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر پر کئی تبصرے بھی کیے تاہم اب صنم بلوچ کے ترجمان نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صنم بلوچ کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سرار جھوٹی اور جعلی ہیں۔ صنم بلوچ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کر اپنا نام تبدیل کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صنم بلوچ اپنا خاندانی نام برقرار رکھنا چاہتی ہیں ، صنم بلوچ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے خاندانی نام کے ساتھ ساتھ اپنی برادری کے نام سے جانی جائیں۔ یاد رہے کہ آج صبح آنے والی خبر کے مطابق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صنم عبداللہ نے اپنا نام تبدیل کر کے صنم بلوچ ہسبانی رکھ لیا تھا جس کے بعد ان کی شوہر سے طلاق کی خبروں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔
وقت اشاعت : 12/04/2018 - 16:40:28

Rlated Stars :