مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی، نیلم منیر

سلوراسکرین پر حاصل ہونے والی مقبولیت کسی دوسرے شعبے میں نہیں مل سکتی‘اداکارہ

جمعرات 22 مارچ 2018 11:15

مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی، نیلم منیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں تو ضرور کام کروں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ سلوراسکرین کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورمقبولیت میں انھیں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جوکسی دوسرے شعبے کے فنکارکونہیں مل پاتا۔

اس لیے فلم کی مقبولیت کا اندازہ ہروہ اسٹارجانتا ہے، جس کے نام کے ساتھ ’ فلم اسٹار‘ کا اضافہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے تومیں نے بھی بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ہے۔ یہ واقعی ہی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں توضرورکام کروں گی۔

(جاری ہے)

نیلم منیر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

اگران جیسا کوئی سلجھا ہوا فنکارسامنے ہوتو پھرکام کرنے میں بے حد مزہ آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپسی اختلافات بھلاکریکجا ہوں توپھرحالات میں تیزی کے ساتھ سدھارممکن ہے۔ جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، تب تک بہتری اورترقی کی بات سمجھ سے بالا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:15:30

Rlated Stars :