پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے‘ ثناء

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:07

پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے‘ ثناء
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) لالی وڈ اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار بہترین ہوگیا ہے ، اب ان کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بڑے سرمائے سے فلمیں بن رہی ہیں اور 2016-17میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں اب بہترین موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری لالی وڈ کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ ان فلموں کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کرنے کے حوالے سے ٹھوس پالیسی مرتب کرے تاکہ ہماری فلمیں ہندوستان ، چین ، دبئی ، انگلینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہو سکیں۔اس سے فلموں کی کامیابی کی شرح میں زبردست اضافہ ہونے کے ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:07:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :