آرٹسٹ کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ‘

جوں جوں عمر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے تجربہ بھی بڑھتا اور کام میں نکھار پیدا آتا ہے جڑواں شہروں کے ریڈیو آرٹسٹوں کاڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے بیان پر ردعمل

منگل 8 اگست 2017 13:00

آرٹسٹ کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ‘
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے ریڈیو آرٹسٹوں کی بڑی تعداد نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے اس فیصلے کہ ساٹھ سال کی عمر پوری کر لینے والے آرٹسٹ ریٹائرڈ تصور ہونگے اور انہیں ریڈیو پر کوئی کام نہیں دیا جائیگا ، کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹسٹ کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور جوں جوں اس کی عمر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اس کا تجربہ بھی بڑھتا ہے اور کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے ․ آرٹسٹ ایکویٹی کے ظہیر چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے ڈی جی ریڈیو پاکستان کے اس فیصلے پر حیرت اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی جی ریڈیو پاکستان کے اس فیصلے کا فوری نوٹس لیں اور اسے واپس کروائیں ․ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ جتنا عمر رسیدہ ہوتا جاتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ تجر کار اور کا ر آمد ہوجا تا ہے مگر ہمارے پالیسی ساز نہ جانے کیوں تجربے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ․
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 13:00:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :