مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں ،ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ‘ پریسا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 13:23

مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں ،ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ‘ پریسا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء)اداکارہ پریسا نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈرامہ سیریلز بننا شروع ہو گئی ہیں جس سے فنکاروں کیلئے کام کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی ڈرامہ موضوع اور اسکرپٹ کے لحاظ سے دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے جسے ہر حال میں برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ۔جس اسکرپٹ میں میرے کردار میں مارجن نہ ہو اسے ہرگز قبول نہیں کرتی۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 13:23:52