سٹیج اداکارہ وردہ کی ’’چن دی چاندنی‘‘میں شاندار کارکردگی نے حاضرین کے دل موہ لئے

بدھ 11 اپریل 2018 15:55

لاہور۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء)سٹیج اداکارہ وردہ کی ڈرامہ ’’چن دی چاندنی‘‘میں شاندار کارکردگی نے حاضرین کے دل موہ لئے، اداکارہ وردہ جوکہ عرصہ دراز بعد الحمرا میں پرفار م کررہی ہیں اس سے قبل وہ لاہورکے تمام تھیٹرز اور دیگر شہروں میں پرفارم کرچکی ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وردہ کا کہناتھاکہ الحمرا میں سینئرا داکار امانت چن کے ساتھ پرفارم کرکے بہت خوش ہوں، امانت چن ایسے فنکار ہیں جن کے ساتھ جس نے بھی کام کیا اسے بہت پذیرائی ملی، میرے لیے بھی اعزاز سے کم نہیں کہ میں ان کے ساتھ اس ڈرامہ میں اہم کردار نبھار ہی ہوں،الحمرا کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر صاف ستھرا اور فیملی ڈرامہ پیش کیا جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 15:55:51