اداکارہ پرینیتی چوپڑا اسٹنٹ ڈائریکٹر چریت ڈیسائی کی محبت میں گرفتار

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:27

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اسٹنٹ ڈائریکٹر چریت ڈیسائی کی محبت میں گرفتار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی زندگی میں آنے والے نئے انسان کا پتہ چل گیا،بالی وڈ ذرائع کے مطابق پرینیتی کی پراسرار محبت کا راز کھل گیا ہے وہ کرن جوہر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر چریت ڈیسائی کی محبت میں گرفتار ہیں اور ان کی وجہ سے ہی انھوں نے اپنے آپ کو مکمل طور بدل کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان دوستی گذشتہ سال ایک ٹور کے دوران ہوئی تھی۔اس سے قبل پری نیتی کا ڈائریکٹر منیش شرماکے ساتھ طویل عرصہ رومانس رہا جو دو سال قبل ختم ہو گیا۔

وقت اشاعت : 22/04/2017 - 19:27:58