گلوکار عاطف اسلم نے اپنے دو کنال گھر کا 4لاکھ روپے لگژری ٹیکس ادا کر دیا

ریجن بی کے نادہندگان کو نوٹسز جاری ،7روز کے اندر ادائیگی نہ کرنے پر گھر سیل کر دیا جائیگا ‘ رائو شکیل الرحمن

منگل 16 مئی 2017 19:48

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے دو کنال گھر کا 4لاکھ روپے لگژری ٹیکس ادا کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے دو کنال گھر کا لگژری ٹیکس ادا کر دیا ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ریجن بی رائو شکیل الرحمن کا کہنا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے گھر کا 4لاکھ روپے لگژری ٹیکس ادا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ریجن بی میں لگژری ٹیکس کی مد میں اب تک 10کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی نادہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ 7روز کے اندر ادائیگی نہ کرنے پر گھر سیل کر دیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 16/05/2017 - 19:48:53