ٹائیگر شروف ’’ریمبو ‘‘ کے ہندی ریمیک میں اپنے کردار سے انصاف کریں گے ،سلوسٹر سٹالون

پیر 22 مئی 2017 12:49

ٹائیگر شروف ’’ریمبو ‘‘ کے ہندی ریمیک میں اپنے کردار سے انصاف کریں گے ،سلوسٹر سٹالون
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) ہالی وڈ اداکار سلویسٹر سٹالون نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ان کی فلم ’’ریمبو ‘‘ کے ہندی ریمیک میں کردار کے ساتھ انصاف کریں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلوسٹر سٹالون نے انسٹاگرام پر بھارتی فلم ’’ریمبو ‘‘ کے پوسٹر کی تصویر جاری کرتے ہوئے اداکار کو’’ٹائیگر کی آنکھ ‘کہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کے ریمیک کے لئے میں بہت پر جوش ہوں اور نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کے لئے اپنی اداکاری اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا یہ بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر اس کردار کے لئے اپنی جان لگا دیں گے اور بھرپور طریقے سے اپنی صلاحیتیںسامنے لائیں گے ،مجھے امید ہے کہ بھارت ہالی وڈ کی تاریخی فلم’’ ریمبو‘‘ کے ہندی ریمیک کے ساتھ انصاف کریں گے ۔اس پوسٹ پر ٹائیگر شروف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے ۔ فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند دیں گے ۔فلم آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/05/2017 - 12:49:39

Rlated Stars :