فرنچ اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، میلوس رائونک مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 3 جون 2017 20:25

فرنچ اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، رافیل نڈال، میلوس رائونک مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ْپیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، رافیل نڈال اور میلوس رائونک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میچ میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 6-3، 3-6، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ہسپانوی سٹار نڈال نے جارجین کھلاڑی نیکولوز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کینیڈا کے میلوس رائونک بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے سپین کے گارسیا لوپز کو شکست دی، دیگر کھیلے گئے میچز میں ڈومنک تھیم، راموس، کارینو بسٹا فتح یاب رہے۔

۔
وقت اشاعت : 03/06/2017 - 20:25:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :