ثنا جاوید کو ملتان سٹیڈیم میں شائقین کی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا

بدھ 21 فروری 2024 17:19

ثنا جاوید کو ملتان سٹیڈیم میں شائقین کی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) اداکارہ ثنا جاوید شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ان کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اس نام سے جسے وہ بھول نہیں سکتیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ تھا جس میں شعیب ملک بھی کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔ اداکارہ ثنا جاوید اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں کہ ان کو انتہائی پریشان کن صورت حال کا سامنا پڑا جب شائقین نے انہیں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگا کر ٹرولنگ شروع کر دی۔

اس موقع پر ثنا جاوید مشکل کا شکار نظر آئیں اور شائقین کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہو گئیں تاہم انہوں نے خود کو سنبھالا اور وہاں سے چلی گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں سال 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک دوسرے سے شادی کی تصدیق کی تھی۔شعیب ملک نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔
وقت اشاعت : 21/02/2024 - 17:19:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :