ثانیہ مرزا نے نادیہ جمیل کو متاثرکن شخصیت قراردیا

بدھ 13 ستمبر 2023 15:49

ثانیہ مرزا نے نادیہ جمیل کو متاثرکن شخصیت قراردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2023ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اداکارہ نادیہ جمیل کو متاثر کن شخصیت قرار دیا۔ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اداکارہ نادیہ جمیل کے لیے تعریفی پیغام پوسٹ کیا۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آپ کی شخصیت حقیقت میں متاثر کن ہے۔ میں آپ کو فالو کرتی ہوں اور آُپ جو بھی کچھ کرتی ہیں اسے دیکھتی ہوں۔

آپ بہت زبردست ہیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی تعریفی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔داکارہ نادیہ جمیل بچوں کے حقوق سے متعلق سرگرم ہیں اور بچوں کی مدد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال اور اس سے متعلق ذاتی تجربات ،صدمے اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی۔ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بچپن میں اپنے گھریلو ملازمین کے ہاتھوں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وقت اشاعت : 13/09/2023 - 15:49:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :