عامرخان نے اپنے پروڈیوسر کو ’’ٹھگنے ‘‘کا فیصلہ کرلیا‘کمائی کا 70 فیصد حصہ وصول کرینگے

اتوار 4 جون 2017 14:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء)مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے مجموعی منافع میں سے 70 فیصد معاوضہ حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جو فلموں میں منافع حاصل کرنے کے حوالے سے بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان اپنے ہر کام میں پرفیکشن کے حوالے سے مشہور ہیں، جیسا بھی کردار ہو عامر خان خوب جانتے ہیں کہ کس طرح سے اس کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عامر خان کی ہر فلم نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز کو توڑا ہے، حال ہی میں عامر خان کی فلم دنگل نے 1800 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکیایک بار پھر تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

وقت اشاعت : 04/06/2017 - 14:00:33