عید کے حوالے سے پروگرامزکی ریکارڈنگ کیلئے فنکاروں کی مصروفیات میں اضافہ

بدھ 14 جون 2017 11:59

عید کے حوالے سے پروگرامزکی ریکارڈنگ کیلئے فنکاروں کی مصروفیات میں اضافہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ماہ رمضان میں گلوکاروں، اداکاروںاوردیگر ہنر مندوں کی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا ہے وہ رات گئے تک مختلف نجی ٹی وی چینلز پر عید کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامزکی ریکارڈنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ ان فنکاروں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر عید کے خصوصی پروگرامز میں شرکت کرنے کیلئے معاوضوں میںبھی اضافہ کر دیاہے۔

ان پروگرامز کی ریکارڈنگ میں جو فنکار مصروف ہیں ان میں گلوکارہ شاہدہ منی، سائرہ نسیم، انوررفیع ، حمیرا چنہ ،راگنی ، علی ظفر، ابرارالحق، جواد احمد ،سائرہ ارشد، حمیرا ارشد، اداکار افتخارٹھاکر، سہیل احمد، امان اللہ ،ناصر چنیوٹی ، ہنی البیلا، سخاوت ناز، سردار کمال اور دیگربہت سے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 11:59:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :