گلوکار قاسم ولی نے اپنی بیوی فلم سٹار نور کو منانے کی کوشش تیز کر دیں

خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر کو بھجوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 17 جون 2017 18:04

گلوکار قاسم ولی نے اپنی بیوی فلم سٹار نور کو منانے کی کوشش تیز کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) گلوکار قاسم ولی نے اپنی بیوی فلم سٹار کو منانے کی کوشش تیز کر دیں اور خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر کو بھجوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ، فلم سٹار کے شوہر قاسم ولی نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں یہ موقف اپنایا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو فلم سٹار نور کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔

(جاری ہے)

قاسم ولی کے مطابق ان میں اور فلم نور کے درمیان غلط فہمی کی بنا پر بدمزگی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ًاو اسی بنا پر نور نے علیحدگی کیلئے خلع کا دعوی دائر کر دی. فلم سٹار کے شوہر نے درخواست میں بتایا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں، قاسم ولی نے رائے دی کہ فلم سٹار نور کے خلع کیلئے دعوی کو مصالحتی سینٹر کو بھجوایا جائے تاکہ معاملہ آپس میں حل کرلیا جائی. فیلمی کورٹ نے قاسم علی کی درخواست پر فلم سٹار نور سے جواب مانگ لیا۔

(ایم خالد)
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 18:04:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :