ہسپتال کے لئے زمین الاٹ کی جائے ، فلمسٹار میرا نے وزیر اعظم سے اپیل کر دی

ہفتہ 17 جون 2017 18:20

ہسپتال کے لئے زمین الاٹ کی جائے ، فلمسٹار میرا نے وزیر اعظم سے اپیل کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ غریبوں کے لئے ہسپتال بنانے کا پراجیکٹ میرا دیرینہ خواب ہے ، میری وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ بھی میرے اس پراجیکٹ کے لئے میری مدد کریں اور مجھے غریبوں کے ہسپتال کے لیے زمین الاٹ کی جائے ۔ انہوں نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ نواز شریف فیملی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے اور میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

سابق گورنر پنجاب نے مجھے ہسپتال کے لئے جگہ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر افسوس کہ اس پر ابھی تک عمل نہیں ہو سکا ۔میرا نے کہا کہ نواز شریف جب اپنے سابقہ دور میں وزیر اعلی کے عہدے پر فائز تھے تو انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کو زمین کا عطیہ دیا تھا اور اب میرے اس عظیم منصوبے کے لئے مجھے بھی زمین کا عطیہ دیا جائے جس پر میں ہسپتال بنا کر مستحق مریضوں کی بلا معاوضہ خدمت کر سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم میری اس اپیل پر ہمدردانہ غور کریں گے ۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 18:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :