فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘نے 14 روز میں 114.50 کروڑ روپے کما لئے

جمعہ 7 جولائی 2017 16:33

فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘نے 14 روز میں 114.50 کروڑ روپے کما لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) بالی وڈ فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘نے 14 روز میں 114.50 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارفلمساز کبیر خان کی ہدایت کردہ فلم نے ’’ ٹیوب لائٹ ‘‘نے ریلیز کے 14 روز میں 114.50 کروڑ روپے کما لئے ہیں جبکہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جو فلم ’’بدریناتھ کی دلہنیا ‘‘،’’کابل‘‘،’’ جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ ،’’ہندی میڈیم ‘‘ اور ’’رئیس ‘‘ سے پیچھے ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں سلمان خان ،سہیل خان ،چینی اداکارہ زوزو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم میں اداکار شاہ رخ خان نے کیمیو رول ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/07/2017 - 16:33:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :