سلمان خان نے کترینہ کیف کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا

بدھ 26 جولائی 2017 20:27

سلمان خان نے کترینہ کیف کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کترینہ کیف کو فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں کھلے سمندر میں سرفنگ کا مشکل اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا۔سلمان خان اور کترینہ کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے لیکن رنبیر سے معاشقے کے بعد دونوں کے تعلق میں دوریاں آگئیںتھیں لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں میں صلح ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

کترینہ کے زوال پذیر فلمی کیرئیر کو سلو میاں نے ایک بار پھر بلندی پر پہنچانے کی ٹھان لی ہے اور دونوں مراکش میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کو کھلے سمندر میں سرفنگ کا خطرناک اسٹنٹ کرنا ہے لیکن سلو میاں نے اپنی دوست کی جان کو خطرے میں ڈالنے سے کترا رہے ہیں اور انہوں نے کترینہ کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔اگرچہ کترینہ پہلی بار سرفنگ کا مشکل اسٹنٹ کرنے کی مکمل طور پر تربیت حاصل کرچکی ہیں مگر پھر بھی سلو میاں نے ہدایت کار کو کسی اور سے یہ اسٹنٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔۔
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 20:27:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :