سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات

منگل 23 اپریل 2024 20:59

سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس کی تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ سلمان خان کے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ریاست گجرات سے گرفتار کرلیا تھا، دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گروپ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

ممبئی پولیس سپر اسٹار کے گھر کے باہر پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کو سلمان خان کے گھر کے باہر 10 رائونڈز چلانے کے احکامات ملے تھے، انکے پاس دو پستول تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کے اس واقعے کے بعد ریاست گجرات کے علاقے سورت میں دریائے تاپی میں اپنے پستول پھینک دیئے تھے۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 20:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :