لیونارڈو ڈی کیپریو مونا لیزا کے تخلیق کار بنیں گے

اطالوی آرٹسٹ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا اسکرپٹ والٹر اساکسن کی کتاب سے لیا جائے گا فلم کی دوسری کاسٹ کا اعلان سامنے نہیں آسکا، امکان ہے فلم رواں برس کے آخر تک ریلیز کی جائے گی

پیر 14 اگست 2017 12:37

لیونارڈو ڈی کیپریو مونا لیزا کے تخلیق کار بنیں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) آسکرایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنے آنے والی فلم میں اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ لیونارڈو ڈاونچی 15 ویں صدی کے معروف آرٹسٹ تھے، جنہوں نے مونا لیزا کی شاہکار تصویر بنائی، جو آج تک سب سے پراسرار اور خوبصورت تصویر مانی جاتی ہے۔

لیونارڈو ڈاونچی 1452 میں اٹلی میں پیدا ہوئے، اور 1519 میں چل بسے، انہوں نے مونا لیزا اور دی لاسٹ سپر جیسی شاہکار پینٹنگز بنائیں، جو آج بھی سب سے خوبصورت اور پراسرار تصاویر تسلیم کی جاتی ہیں۔لیونارڈو ڈاونچی کی زندگی پر کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں، جب کہ ان کی تصاویر پر بھی فلمیں بنائی گئی ہیں۔ڈیڈ لائن ہولی وڈ کے مطابق ہولی وڈ ایکٹر لیونارڈو ڈی کیپریو اطالوی آرٹسٹ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مونا لیزا کے تخلیق کار کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اطالوی آرٹسٹ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا اسکرپٹ والٹر اساکسن کی کتاب سے لیا جائے گا، اس کتاب کے لکھاری کو نیویارک ٹائمز کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے رائٹر کا اعزاز حاصل ہے۔کتاب کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لیے پیرامائونٹ پکچر اور یونیورسل پکچر میں مقابلہ جاری تھا، تاہم پیرامائونٹ نے زیادہ بولی لگاکر اطالوی آرٹسٹ کی زندگی پر لکھی گئی والٹر اساکسن کی کتاب کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔لیونارڈو ڈی کیپریو فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے، جب کہ فلم کی دوسری کاسٹ سے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا، امکان ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 12:37:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :