بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہی:ماورا حسین

منگل 5 ستمبر 2017 21:32

بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہی:ماورا حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی بھی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہی.ایک انٹرویو کے دوران ماوراحسین نے کہا کہ متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے اور بھارت میں کام کرکے وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ 10 اداکاراوں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی۔۔
وقت اشاعت : 05/09/2017 - 21:32:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :