مریم اورنگزیب کا ہندکو، پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی علالت پر اظہار تشویش

ہفتہ 9 ستمبر 2017 17:46

مریم اورنگزیب کا ہندکو، پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی علالت پر اظہار تشویش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہندکو، پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی علالت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار قیصر عظیم فنکار ہیں اور ملک کا سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت اطلاعات نے ایک بیان میں کہاکہ وفاقی حکومت ان کے علاج معالجے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریگی ۔ مریم اورنگزیب نے وزارت کے متعلقہ حکام کو افتخار قیصر کی عیادت کے لیے پہنچنے اور تازہ طبی صورتحال سے آگاہ کرنے کی فوری ہدایت کی ۔مریم اورنگزیب نے مقبول عوامی فنکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

وقت اشاعت : 09/09/2017 - 17:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :