دبنگ کو ریلیز ہوئے 7 سال مکمل

اتوار 10 ستمبر 2017 14:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم دبنگ کو ریلیز ہوئے 7 سال کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی سپرہٹ فلم دبنگ جس کی اہم کاسٹ میں سلمان خان،ارباز خان،سوناکشی سنہا،ونود کھنہ اور سونو سود شامل ہیں کی ریلیز کو 7 سال مکمل ہو چکے ہیں اس کے باوجود بھی فلم کی مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہوئی اور آج بھی یہ فلم ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایات ابھینو کیشپ نے دی ہیں۔فلم نے ریکارڈ بزنس کیا۔فلم میں بہترین اداکاری پر کاسٹ کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 10/09/2017 - 14:40:47