میڈونا اپنے کنسرٹس میں نئی جدت لانے کی خواہشمند ہیں

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:22

میڈونا اپنے کنسرٹس میں نئی جدت لانے کی خواہشمند ہیں
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ہالی وڈ گلوکارہ میڈونا نے اپنے کنسرٹس میں نئی جدت لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 27 برس قبل شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا نے اپنے بلونڈ ایمبیشن' نامی میوزک ٹور سے جدید پاپ موسیقی کے کنسرٹس کرنے کی نئی جدت قائم کی تھی۔اس ٹور میں کیے گئے کنسرٹس بڑے سٹیڈیمز میں منعقد ہوئے جہاں انھوں نے بہت داد سمیٹی۔

اپنے کریئر میں ایسے سات بڑے ٹور کرنے کے بعد میڈونا نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ وہ مستقبل میں چھوٹے پیمانے پر کنسرٹس کرنے پر غور کر رہی ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ میں نے اتنے سارے کنسرٹس کیے ہیں اور مختلف جگہوں پر کیے ہیں۔ لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ کچھ نیا کرنا ضروری ہے۔ میں ایسے شو کرنا چاہتی ہوں جہاں میں اپنے مداحوں سے براہ راست بات کر سکوں۔

(جاری ہے)

میڈونا نے کہا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ ایسے شوز کیے جائیں جہاں وہ دنیا بھر کا سفر کرنے کے بجائے ایک جگہ رہیں اور صرف اپنی موسیقی کے علاوہ وہاں مزاح، اور دوسروں کی موسیقی اور ساتھ ساتھ تفریح کے دوسرے ذرائع کو بھی استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ ایسے شوز ہوں جہاں مختلف صلاحیت والے لوگ آئیں اور وہ رقص کر سکتے ہوں موسیقار ہوں، گلوکار، مزاحیہ فنکار میرے دماغ میں یہ سب چل رہا ہے۔
وقت اشاعت : 16/09/2017 - 16:22:39