پاکستانی اداکارہ نور نے حجاب اوڑھنا شروع کر دیا ،نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:39

پاکستانی اداکارہ نور نے حجاب اوڑھنا شروع کر دیا ،نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) معروف پاکستانی اداکارہ نور نے حجاب اوڑھنا شروع کر دیا ، ان کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر ایک مذہبی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اداکارہ نور نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں اور اب صرف دینی پروگراموں میں ہی نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو چکی ہیں اور انہیںہزاروں لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی اداکارہ نور نے اپنے سابق شوہر ولی حامد خان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں اب ایک نیا موڑ آچکا ہے اور اسی لیے میں نے شوبز سے دوری اختیار کر لی ہے۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 19:39:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :