اداکارہ نصرت آراء کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:18

اداکارہ نصرت آراء کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے معروف اداکارہ نصرت آراء عینک والا جن کی بل بتوڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکارہ نصرت آراء نے اپنی فنی صلاحیتوں سے شہرت حاصل کی ، بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ عینک والا جن میں نصرت آرا ء نے بل بتوڑی کے کردار کو اپنی اداکاری سے امر کردیا ۔ گورنر سندھ نے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

وقت اشاعت : 14/10/2017 - 19:18:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :