فنکار سوسائتی کا اصلاحی ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ (آج) سے الحمرا ہال III میں پیش کیا جائیگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)فنکار سوسائتی کا اصلاحی ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ آج ( پیر) سے الحمرا ہال IIIمیں پیش کیا جائے گا ۔ الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے پیش کئے جانے والے ڈرامہ کا موضوع صحت عامہ اور تعلیم بالغاں ہیں جو دو روز عوام کو فری دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ کے ہدایتکار مسعود اختر اور مصنف منیر راج ہیں۔ ڈرامہ کے فنکاروں میںمسعود اختر ، حسیب پاشا ، کاظم امام ، فریحہ قمر ، جمال پاشا ، جویریہ خان ، عروج فاطمہ ، زویا خان ، فیصل لاہوری ، صفیہ بٹ ،پرویز اسلام ،طلال حسن اور فضاء علی شامل ہیں ۔ ڈرامہ ’’ دیا جلائے رکھنا ‘‘ 16اور 17اکتوبر کو شام پانچ بجے پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/10/2017 - 14:11:17