گلوکاری کے میدان میں انقلاب برپا کرنے آئی ہوں ‘ مسکان جے

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)پاکستان کی نامور گلوکارہ مسکان جے نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کے میدان میں انقلاب برپا کرنے آئی ہوں ، گلوکاری میرا اوڑھنا بچھوڑنا ہے اور اس کے بنا میں خود کو ادھورا تصور کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موجودہ مقام تک پہنچنے کے لئے دن رات محنت کی ، کیریئر کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو بیان نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکار بہت باصلاحیت اور خوبصورت آوازوں کے مالک ہیں ، ہمارے پاپ گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا جو بڑے فخر کی بات ہے ۔ مسکان جے نے کہا کہ پاکستان میں اب مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ میوزک تیار کیا جا رہا ہے جس کو نوجوان نسل بہت پسند کررہی ہے ۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 14:11:26