ناموراداکار سکندر صنم کی 5ویں برسی 5نومبرکو منائی جائے گی

بدھ 1 نومبر 2017 16:51

ناموراداکار سکندر صنم کی 5ویں برسی 5نومبرکو منائی جائے گی
فیصل آباد۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) نامور کامیڈین اور شو بز کی دنیا کے معروف فنکار ، اداکار ،گلو کار سکندر صنم کی 5ویں برسی 5نومبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،اس موقع پر تمام شہروں میں نگار خانوں ، آرٹس کونسلز اور ان کے پرستاروں کی جانب سے تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سکندر صنم کی فن کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، معروف مزاحیہ فنکار سکندر صنم 21ستمبر 1960ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے معین اختر کے فن سے متاثر ہو کر شوبز کے میدان میں قدم رکھا، اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث سکندر صنم اداکار ی، گلوکار ی اور مزاحیہ فنکاری میں خاص مقام رکھتے تھے،انہوں نے کئی بھارتی فلموں کے پارٹ ٹو بھی بنائے جن میں تیرے نام پارٹ ٹو کو بہت پذیر ائی ملی، سکندر صنم ون مین شومیں بھی مہارت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سکندر صنم 5 نومبر 2012ء کو دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 16:51:09