ْایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کے اکائونٹ منجمد کرنے پر حکم امتناعی جاری

راحت فتح علی باقاعدگی سے ٹیکس ادا کررہے ہیں،ان کا کوئی خفیہ اکانٹ موجود نہیں ‘ وکیل کے دلائل

بدھ 1 نومبر 2017 20:05

ْایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان کے اکائونٹ منجمد کرنے پر حکم امتناعی جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے اکائونٹ منجمد کرنے پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے، راحت فتح علی خان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل باقاعدگی سے ٹیکس ادا کررہے ہیں۔جسٹس شاہد جمیل نے گلوکار راحت فتح علی خاں کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل شفیق احمد چاولہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے غیر قانونی طور پر اکانٹ کو منجمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان باقاعدگی سے ایف بی آئی آر کو ٹیکس ادا کررہے ہیں اور ان کے موکل کا کوئی خفیہ اکانٹ موجود نہیں ہے۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کے جانب سے اکانٹ کو منجمد کیے جانے پر حکم امتناعی جاری کرے۔ عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا اور ان کے ذمہ 33لاکھ 48ہزار روپے واجب الادا تھے۔ جبکہ ایف بی آر نے گلوکار کے اکائونٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

وقت اشاعت : 01/11/2017 - 20:05:41