ماہرہ خان ایک بہترین پرفارمر ہیں رنویر سنگھ

منگل 7 نومبر 2017 20:17

ماہرہ خان ایک بہترین پرفارمر ہیں رنویر سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2017ء)حال ہی میں رنویر سنگھ سے ماہرہ خان کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی جس پر انہوں نے کہا ایک سٹار بننے کے بہت سے نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

رنویر نے کہا میں صرف اپنے تجربے سے بات کرسکتا ہوں کبھی میں بھی کسی ایسی جگہ ایسے لوگوں کیساتھ ہوتا ہوں جب میں نہیں چاہتا کہ کوئی اس وقت کی تصویر لے لیکن آپ کچھ کر نہیں سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین پرفارمر ہیں تو کوئی بھی فورا ان سے بات کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے ۔۔

وقت اشاعت : 07/11/2017 - 20:17:39