لوگ مجھے امریکی سمجھتے ہیں،ایشا گپتا

جمعہ 10 نومبر 2017 15:27

لوگ مجھے امریکی سمجھتے ہیں،ایشا گپتا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ لوگ مجھے سائوتھ امریکن شہری سمجھتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری ہالی وڈ میں اپنا اہم مقام بنا رہی ہے ، دنیا میں لوگ بالی وڈ انڈسٹری کو اہم اور معروف فلم انڈسٹری کے طور پر جانتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ بھارت میں ہالی وڈ فلمیں دکھائی جاتی ہیں بلکہ اب امریکا اور ہالی وڈ میں بھی ہندی فلمیں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بھی میں امریکا جاتی ہوں تو لوگ مجھے سائوتھ امریکن سمجھتے ہیں اور جب میں انہیں بطور بالی وڈ اداکارہ اپنا تعارف کراتی ہوں تو وہ حیران ہو جاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/11/2017 - 15:27:38

Rlated Stars :