سونم کپور اورآنند اہوجا کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:41

سونم کپور اورآنند اہوجا کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ترجمان نے ان کی آنند اہوجا کے ساتھ منگنی کی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میدیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکارہ سونم کپور اورآنند اہوجا کی منگنی کی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، وہ اس وقت فلم ویر دی ویڈنگ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور خان ،سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا شامل ہیں۔۔

وقت اشاعت : 11/11/2017 - 16:41:50

Rlated Stars :