سمیتا پٹیل میرے مقابلے میں بہترین اداکارہ تھیں، ریکھا

پیر 18 دسمبر 2017 13:17

سمیتا پٹیل میرے مقابلے میں بہترین اداکارہ تھیں، ریکھا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ریکھا نے کہا ہے کہ سمیتا پٹیل میرے مقابلے میں زیادہ اچھی اداکارہ تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ ریکھا نے پہلا سمیتا پٹیل میموریل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے اس ایوارڈ سے نوازا گیا کیونکہ میرا خیال ہے کہ اس ایوارڈ پر صرف میرا حق ہے اور یہ ایوارڈ سمیتا پٹیل کی بہترین اداکاری، ڈانس کی صلاحیتوں ،کیمرے کے سامنے بلاخوف و خطر عمدہ اداکاری صلاحیتوں اور خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیتا پٹیل بہت عمدہ اور زبردست اداکارہ تھیں اور اس بات کا احساس مجھے 30 سال قبل ہوا جب میں نے ان کی فلمیں دیکھیں اور آج میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ سمیتا میرے اور کسی کے بھی مقابلے میں سب سے زیادہ بہترین اداکارہ تھیں۔
وقت اشاعت : 18/12/2017 - 13:17:07

Rlated Stars :