اجے دیوگن بہت جلد فلم’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:15

اجے دیوگن بہت جلد فلم’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن فلم’’گول مال اگین‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد بہت جلد فلم’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن بہت جلد ہدایتکار اندرا کمار کی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

اجے دیوگن نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ میں اپنی ایک نئی اور ایک پرانی تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھاہے کہ میں پہلے کی نسبت اب زیادہ کول لگ رہا ہوں۔

وقت اشاعت : 06/01/2018 - 22:15:51