سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 39 جون کو ریلیز کی جائے گی

پیر 8 جنوری 2018 18:21

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 39 جون کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں۔ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا کا شکار رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی ہوا بھی کھاچکے ہیں جب کہ مادھوری ڈکشٹ سمیت بالی ووڈ کی دیگر اداکاراں کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے باعث بھی سنجے دت خبروں میں رہے۔مجموعی طور پر سنجے دت کی زندگی کئی دلچسپ نشیب و فراز سے بھرپور ہے ۔ فوکس اسٹار ہندی اور راجکمار ہیرانی کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 18:21:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :