خود کو مخصوص کرداروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتا،راج کمار رائو

پیر 15 جنوری 2018 21:16

خود کو مخصوص کرداروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتا،راج کمار رائو
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء)بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ وہ خود کو مخصوص کرداروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ وہ فلمسازوں کے فلموں میں مختلف کرداروں کے لئے انہیں موزوں سمجھنے پر ان کے شکر گزار ہیں، وہ ہر فلموں میں ایک جیسے کردار ادا کر کے خود کو بور نہیں کرنا چاہتے بلکہ ہر فلم میں چیلنجنگ اور منفرد کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور صرف معیاری اور اچھے مواد پر مبنی فلموں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ خود کو فلموں میں صرف مخصوص کرداروں تک محدود رکھیں گے کیونکہ وہ لوگوں کو پسند ہیں تو یہآپ کے کیریئر کے لئے اچھا نہیں ہے۔ اداکار راج کمار رائو نئی ہارر کامیڈی فلم میںاداکارہ شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے،فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا۔۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 21:16:43