اداکاری سے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں، جویریہ

اتوار 28 جنوری 2018 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ جو چیزحقائق سے متاثر ہوکر پیش کی جائے وہ اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کا کوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ اپنی اداکاری سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بشریٰ انصاری اور صبا ء پرویز بہترین اداکارہ ہیں، وہ جونیئرز کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/01/2018 - 13:01:14