اکشے کمار ڈرانی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

پیر 29 جنوری 2018 19:23

اکشے کمار ڈرانی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2018ء) بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اس وقت اپنی فلم پیڈمین کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں، تاہم وہ بہت جلد ایک ڈرانی فلم میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔50 سالہ اداکار کی فلم پیڈ مین کے علاوہ رواں سال دو اور فلمیں گولڈ اور 2.0 بھی ریلیز کی جائیں گی۔کئی مختلف کردار ادا کرنے کے بعد اب وہ ڈرانی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں، اور اس ہی لیے انہوں نے 2015 میں ریلیز ہونے والی تامل کی ہارر فلم کنچنا 2 کے ہندی ریمیک میں کام کرنے کی حامی دے دی ہے۔

اس خبر کا اعلان بولی وڈ تجزیہ کار رمیش بالا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں جب اکشے کمار تامل فلموں میں دلچسپی لے رہے ہوں، وہ اس سے قبل کئی ایسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جو تامل فلموں کی ہندی ریمیک تھیں۔

(جاری ہے)

ان فلموں میں گبر از بیک، باس، راڈی راٹھور اور ہولی ڈے شامل ہیں۔اس سے قبل اکشے کمار 2007 میں ہارر کامیڈی فلم بھول بھلئیاں میں کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم پیڈمین رواں سال 9 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔فلم پیڈمین کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 19:23:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :