فلم ویر دی ویڈنگ روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے، کرینہ کپور

منگل 6 فروری 2018 19:51

فلم ویر دی ویڈنگ روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے، کرینہ کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فلم ویر دی ویڈنگ کی کہانی لڑکے اور لڑکی کے درمیان روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر مبنی فلم ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فلم ویر دی ویڈنگ روایتی محبت کی کہانی پر مبنی فلم نہیں ہے، میں ایسی بہت سی فلموں میں کام کر چکی ہوں لہذا میں نے سوچا کہ کچھ مختلف ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بجٹ پر مبنی فلم کی پروڈیسرز خواتین یعنی ریا کپور اور ایکتا کپور ہیں اور میرا خیال ہے کہ لوگوں کی فلم پسند آئے گی۔ فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ سونم کپور اور رادھیکا اپتے شامل ہیں۔ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 19:51:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :