حمزہ شہباز کی طرف سے ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد

عمران گورائیہ نے چیک دیا،مشکل کی گھڑی میںفنکاروںکا ساتھ دینا چاہیے ،حمزہ شہباز کی جلد صحت یابی کی دعا

بدھ 7 فروری 2018 17:32

حمزہ شہباز کی طرف سے ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازکی طرف سے ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر کو 5لاکھ روپے کا امدادی چیک دیئے دیاگیا ،مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا ایڈوائزر عمران علی گورائیہ نے انہیں یہ چیک دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی طرف سے جلدصحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ماجد جہانگیر جیسے فنکارہمارا اثاثہ ہیں جنہوںنے شائستہ اندار میںمذاح اور اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے دکھ درد کا مداوا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے اسی جذبے کے تحت ماجد جہانگیر کو 5لاکھ روپے دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی بیماری کا مقابلہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

عمران گورائیہ نے ماجد جہانگیر سے ان کی بیماری اور علاج معالجے کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں یقین دلایا کہ پنجاب حکومت آئندہ بھی ان کوہر ممکن مد د مہیا گریگی ۔

اپنی گفتگو میں ماجد جہانگیر نے حمزہ شہباز کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بیماری کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت قدم اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی لئے عوام شہباز شریف کی گڈ کورننس کے معترف ہیں اور میں ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرا ساتھ دیا ۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 17:32:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :