کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی ثمینہ پیرزادہ کا حکومت سے سوال

یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہی ،اداکارہ

پیر 25 جولائی 2022 17:32

کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی ثمینہ پیرزادہ کا حکومت سے سوال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے وزیرِ اعلی کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی ہے۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلی پنجاب کے منتخب ہونے پر ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ہم نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو ۔

انہوں نے حکومت سے ایک اور معصومانہ سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہی ۔ایک اور ٹوئٹ میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے بھی ٹھان لی ہے کہ ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے، جب تک جمہور جیت نہیں جاتی ۔
وقت اشاعت : 25/07/2022 - 17:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :