فلم منی کارنیکا میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں ،ْکنگنا رناوٹ کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب

فلم ہندوستان کی خاتون کی جانب سے انگریزوں سے جنگ آزادی پر مبنی ہے ،ْ انٹرویو

ہفتہ 10 فروری 2018 12:00

فلم منی کارنیکا میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں ،ْکنگنا رناوٹ کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) بالی وڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ نے اپنی فلم ’منی کارنیکا ،ْدی کوئین آف جھانسی‘ کے خلاف تنازع کھڑا کرنے والے برہمن انتہاپسندوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں۔تفصیلات کے مطابق خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ کی آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ پر3 دن قبل ریاست راجستھان کا برہمن گروپ ’سروا برہمن مہاسابھا‘ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ فلم میں ان کی رانی یعنی ’جھانسی کی رانی‘ کے نامناسب سین ہیں۔

برہمن گروپ کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ حال ہی میں فلم میں ’جھانسی کی رانی‘ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے برٹش انگریز عہدیدار کے درمیان رومانوی مناظر پر مبنی گانے کی شوٹنگ کی گئی ہے تاہم اب برہمن انتہاپسندوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا کہ ان کی فلم کے خلاف وہ لوگ ہی تنازع کھڑا کر رہے ہیں جو ایسے واقعات سے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوٹ نے بتایا کہ ان کی فلم میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں،ان کی فلم ہندوستان کی خاتون کی جانب سے انگریزوں سے جنگ آزادی پر مبنی ہے۔کنگنا رناوٹ نے واضح کیا کہ فلم میں کوئی بھی رومانوی سین نہیں اور نہ ہی فلم رومانٹک ہے۔جودھپور ایئرپورٹ پر نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا کہ برہمن انتہاپسند ایسی خواتین کے خلاف جھوٹے تنازعات پیدا کرنے میں مصروف ہیں، جنہوں نے وطن کی آزادی کیلئے انگریزوں سے جنگ لڑی۔خیال رہے کہ ’منی کارنیکا ،ْدی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔جھانسی کی رانی نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔
وقت اشاعت : 10/02/2018 - 12:00:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :