اسلم سیماب کی پہلی ٹیلی فلم ”آنکھیں “کی پریس پرومو تقریب

جمعرات 7 دسمبر 2006 12:15

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) گزشتہ روز الحمرا کلچر کمپلیکس لاہور میں نئی ٹیلی فلم ”آنکھیں “کی تکمیل کے بعد اس کی پرومو پریس تقریب منعقد ہوئی ۔ ٹیلی فلم آنکھیں کے رائٹر ڈائریکٹر اسلم سیماب نے اس موقع پر حاضرین کو بتایا کہ 12برس سے وہ ریڈیو اسٹیج پر کمپیئرنگ کر رہے ہیں جبکہ اب چند برسوں سے پروڈکیشن ہاؤس بنا کر کمرشل اور دیگر کاموں پر بھی توجہ دی ہے ۔

اب وہ پہلی ٹیلی فلم آنکھیں لکھنے اور ڈائریکٹ کرنے کا موقع ملا اور خدا کا لاکھ شکر ہے کہ آج میرا یہ پہلا خواب پورا ہو گیا ہے ۔ اسلم سیماب نے کہا کہ میں نے پریس اور الیکٹرانک میڈیا کو اپنی ٹیلی فلم کا پرومو دیکھنے کیلئے اس لئے مدعو کیا کہ مجھے ہمیشہ میڈیا نے اپنی محبتوں سے نوازا ہے ۔ تقریب میں ٹیلی فلم آنکھیں کا ٹریلر حاضرین کو دکھایا گیا جو پسند پسند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر معروف اداکارہ و کمپیئر قندیل‘اداکارہ و پروڈیوسر ناصر نقوی ‘اسلم پھلروان ‘ادریس عاد ل ‘اداکارہ صلہ علی ‘لیبا خان ‘خالد ابراہیم ‘مکالمہ نگار اسد بخاری ‘ایگریکٹو پروڈیوسر عابد شاہ ‘پروڈیوسر انشاء اللہ سرور ‘راشد علی ‘نور حسن رانا اور دیگر نے اپنے مختربیان میں اسلم سیمباب کو بھر پور مبارکباد دی اور انکی پہلی کاوش کے حوالے سے گفتگو کی ۔ تقریب میں پی ٹی وی لاہور کے پروڈیوسر راؤ ذوالفقار فرخ ‘پی آر او محمد حیات سیف ‘گلوکار شہزاد بوبی اور دیگر شعبوں کے نامور افراد نے شرکت کی ۔
وقت اشاعت : 07/12/2006 - 12:15:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :