فلم بلیک میل کا دوسرا گاناپٹولہ ریلیز

منگل 6 مارچ 2018 18:30

فلم بلیک میل کا دوسرا گاناپٹولہ ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم بلیک میل کا دوسرا گاناپٹولہ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان خان کی فلم بلیک میل کا دوسرا گانا پٹولہ 2015 میں ریلیز ہونے والے گانیپٹولہ کا نیا ورژن ہے۔

(جاری ہے)

گانا 2015 میں بھی گورو رندھاوا نے ہی گایا تھا اور اب فلم کے لئے بھی گانے کے بول، اس کی کمپوزنگ اور اسے گایا بھی گورو رندھاوا نے ہی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی زندگی پر مبنی ہے جو 9سی5کی جاب کرتا ہے اور اس کی بیوی اسے دھوکہ دیتی ہے جس پر اس کا شوہر اسے بلیک میل کرتا ہے ۔ فلم میں عرفان خان اور کریتی کہاری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 6اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 18:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :