بھارتی سپر اسٹار رجنتی کانت کی سیاست میں انٹری ،

آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

بدھ 7 مارچ 2018 21:01

بھارتی سپر اسٹار رجنتی کانت کی سیاست میں انٹری ،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) بھارتی سپر اسٹار 67 سالہ رجنتی کانت یوں تو نہ صرف ریاست تامل ناڈو بلکہ پورے جنوبی بھارت میں کروڑوں افراد کے حقیقی ہیرو ہیں۔فلموں میں سیاست کی شعبدہ بازیاں دکھانے کے بعد 2017 کے آخری دن رجنی کانت نے سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات سے قبل پارٹی بناکر سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اسی طرح اب رجنی کانت نے 2018 کی پہلی سہ ماہی شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کو جوائن کرلیا۔تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پہلے انسٹاگرام اور اس کے بعد فیس بک کو بھی جوائن کرلیا۔حیران کن طور پر انہیں کے دونوں اکانٹس کو محض چند منٹ بعد ہی کمپنی نے تصدیق شدہ اکانٹ قرار دیتے ہوئے ان کے اکانٹس کو بلیو مارک دے دیا۔

(جاری ہے)

رجنی کانت نے 4 دن قبل انسٹاگرام کو جوائن کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ہی ایک مقبول فلم کا ڈائلاگ لکھا۔اگرچہ سپر اسٹار کی اس تصویر کو 4 دن کے اندر محض 34 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا، تاہم چند ہی دن میں ایک ہی پوسٹ کے اندر ان کے فالور کی تعداد 54 ہزار سے بڑھ گئی۔رجنی کانت نے انسٹاگرام پر 2016 میں آنے والی اپنی پولیٹیکل تھرلر ڈرامہ فلم کبالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسی فلم کا ڈائلاگ لکھا کہ انہیں بتا دو کہ میں آچکا ہوں۔علاوہ ازیں 2 مارچ کو ہی رجنی کانت نے فیس بک پر بھی اپنا اکانٹ بنایا، جسے اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد لائی کر چکے ہیں
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 21:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :